Breaking News
Home / اخبار / کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی، عمران خان

کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی، عمران خان

پاکستانی سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں۔

 ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی سماعت لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس چالان کی نقول کی فراہمی تک سماعت روک دی۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے