Breaking News
Home / اخبار / کسی بھی غلطی کی صورت میں امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، سربراہ انصاراللہ

کسی بھی غلطی کی صورت میں امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، سربراہ انصاراللہ

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ مغربی ممالک کا مظلوم فلسطینیوں کو امداد دینے کے بجائے ظالم صہیونی حکومت کو اسلحہ اور گولہ بارود دینا بے شرمی کی انتہا ہے۔

 المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ماہ رجب کی آمد کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کو دشمنوں مخصوصا صہیونی لابی کی جانب سے شدید چیلنجز درپیش ہیں۔ اسلام دشمنی میں مسجد اقصی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صہیونی فلسطینیوں کے ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف جرائم درحقیقت اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکمرانوں کی جانب سے اربوں ڈالر دینے کے بعد ان کو دودھ دینے والی گائے کا لقب دیا۔ تاریخ میں جس نے بھی ان کے ساتھ وفاداری کی ضرورت ختم ہونے کے بعد امریکہ اور اسرائیل نے اس سے منہ موڑ لیا ہے۔ گذشتہ 75 سالوں کے دوران اسرائیل نے بدترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ اسی لئے دنیا کے مختلف خطوں میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

الحوثی نے مغربی ممالک کی دوغلی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو اخلاق اور انسانیت کا درس لینے والے نام نہاد مغربی ممالک غزہ کے عوام پر مظالم ڈھانے کے لئے صہیونی حکومت کی مدد کررہے ہیں جوکہ انتہائی شرمناک ہے۔ عربوں کا حافظہ بہت کمزور ہے اس لئے ان واقعات کو فراموش کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم طوفان الاقصی کے بعد تین مہینے سے زیادہ مظالم دیکھ رہے ہیں حالانکہ صہیونیوں کے مظالم کا دورانیہ 75 سالوں پر مشتمل ہے۔ 7 اکتوبر کو زیادہ تکرار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حماس کو جنگ کا سبب قرار دیا جائے حالانکہ فلسطین میں 75 سالوں سے ظلم اور ناانصافی کا راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرنا چاہئے۔ یمنی عوام نے وسیع مظاہرے کیے جس کی نظیر نہیں ملتی۔ عرب عوام کی ایک بڑی کمزوری یہ ہے جلد حوصلہ ہار جاتے ہیں۔ ہمیشہ کام شروع کرنے کے بعد جلدی چھوڑ دیتے ہیں۔

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ بھی فلسطینیوں پر ہونے والے صہیونی مظالم میں برابر شریک ہے کیونکہ غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل مخالفت اور صہیونی حکومت کو اسلحہ فراہم کررہا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل عالمی صہیونیت کا حصہ ہیں۔ فلسطینی خواتین اور بچوں کا قتل عام کیا ہماری ایمانی غیرت کو جگانے کے لئے کافی نہیں ہے؟ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ وسیع پیمانے پر ہونا چاہئے۔ میں مصری عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے بارے میں اپنا ردعمل دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے خطے میں ہمارے بھائیوں حزب اللہ لبنان اور عراق میں حشد الشعبی کے حوصلوں کو مزید بلند کررہے ہیں۔ مسلمان عوام کو بھی چاہئے کہ ریلیاں اور مظاہرے کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کریں۔

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم امریکہ کے ہر اقدام کا مقابلہ کریں گے اور اس سلسلے میں کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ امریکہ کے حالیہ ڈرون حملوں کا ہر حال میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے تاکید کی کہ بحیرہ احمر میں صہیونی کشتیوں کو روکنا نہایت موثر اقدام واقع ہورہا ہے جس سے صہیونی حکومت کو اقتصادی طور پر شدید نقصان ہوا ہے۔ یمنی عوام کو امریکہ کا کوئی خوف نہیں ہے۔ یمن کے خلاف امریکی اتحاد میں ہونے والے ممالک آخر میں پچھتائیں گے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے