Breaking News
Home / اخبار / پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج پیٹرول ہزار روپے لیٹر ہوتا: نواز شریف

پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج پیٹرول ہزار روپے لیٹر ہوتا: نواز شریف

سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج پیٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہوتا۔

پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے ویڈیولنک خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ ملک کو تباہی کی حالت پر پہنچانے والے سب سے بڑے مجرم ہیں، 70 سال میں اتنا بڑا جرم کسی نے نہیں کیا ہوگا کہ ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے کھڑا کردیاگیا، ہم نے اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگاکرپاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی زخمی پڑا ہو تو کیا اسے نہیں بچانا چاہیے؟ اسی طرح ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی قیمت ہم نے ادا کی ہے، پاکستان کے درد کی خاطر ہم نے خلوص سے یہ قربانی دی ہے، پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج ملک میں پیٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہوتا۔ان کا کہنا تھاکہ لکھ کر دیتا ہوں، انتخابات میں کامیاب بھی آپ ہی ہوں گے، میں نے پہلے بھی معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اب بھی اللہ تعالیٰ پر چھوڑا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کویہ صلہ کامیابیوں کی صورت میں دے گا۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ جو شخص ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلاتا ہے، چار جج بیٹھ کر کروڑوں عوام کے مینڈیٹ والے وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں، اس کے پیچھے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید تھے، ان کے آلہ کار ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ تھے، ملک کو اس حال تک پہنچانے والے کردار کیفر کردار کو پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں، کسی بدلے کی تمنا نہیں ہے، ان مجرموں کو چھوڑنا بہت بڑا ظلم ہوگا، یہ لوگ قابلِ معافی نہیں، یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں، خدا سے ڈرو، آج رعونت والے کہاں ہیں؟ مریم نواز کو گرفتار کرنے آئے تو میں نے مریم سے کہا بیٹا بہادری اور مضبوطی سے جاؤ، اللہ ہمیں سرخرو کرے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عوام کا مقدر تاریک کرنے والے قتل کے مجرم سے بڑے مجرم ہیں، خود احتسابی کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں، آنے والے وقت کو ملک کیلئے اچھا دیکھ رہا ہوں، پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے فقید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔

About خاکسار

Check Also

اقتصادی جنگ میں امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے