Breaking News
Home / اخبار / لبنان کے علاقہ الطیونہ میں کشیدگی اور فائرنگ سےاب تک 6 افراد ہلاک 60 سے زائد زخمی

لبنان کے علاقہ الطیونہ میں کشیدگی اور فائرنگ سےاب تک 6 افراد ہلاک 60 سے زائد زخمی

المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے علاقہ الطیونہ میں جنگ کا ماحول بنا ہوا ہے اب تک کشیدگی اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 60 سے زائد  زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنانی حکام نے علاقہ میں کشیدگي کے خاتمہ کے لئے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ لبنانی ذرائع کے مطابق الرمانہ علاقہ سے بھی الطیونہ علاقہ کی طرف فائرنگ کی گئی ہے۔

المیادین کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کم سے کم 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر لبنانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لبنانی فوج علاقہ میں پہنچ گئی ہے اور فائرنگ کرنے والوں کو تلاش کررہی ہے۔ لبنان فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کو لبنانی فوج براہ راست نشانہ بنائےگی۔ الجدیدہ کے مطابق لبنانی فورسز نے فائرنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

ادھر حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الطیونہ کے علاقہ میں جاری کشیدگی پر خاموش نہیں رہ سکتے کیونکہ نا معلوم نشانہ بازوں نے پرامن مظاہرین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ علاقہ کو فوج نے محاصرے میں لے رکھا ہے اور فوج نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے