Breaking News
Home / اخبار / فلسطینی ‘طویل جنگ’ کے لئے تیار ہیں، حماس

فلسطینی ‘طویل جنگ’ کے لئے تیار ہیں، حماس

حماس کے عسکری ونگ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے جنوبی غزہ کی پٹی اور رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے، ایک طویل جنگ کے لئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

  قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا: اپنے لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکنے کی ہماری پوری خواہش کے باوجود، ہم دشمن کے خلاف ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہیں، انہیں ایک ایسی دلدل میں گھسیٹنے کے لئے آمادہ ہیں جہاں انہیں اپنے سپاہیوں کی موت اور اپنے افسروں کی گرفتاری کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔”

انہوں نے مزید کہا، "یہ شدید ردعمل اس لئے ہوگا کیونکہ کہ ہم اس سرزمین کے باشندے اور حقیقی مالک ہیں۔”

ابو عبیدہ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے گزشتہ 10 دنوں میں 100 اسرائیلی فوجی گاڑیوں بشمول ٹینک، بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بلڈوزر بھی شامل کو نشانہ بنانے کے علاوہ قریبی جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

القسام کے کمانڈر نے بتایا کہ مزاحمتی فورسز نے رفح شہر کے مشرقی حصے میں صہیونی دشمن کو کار ضربی لگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے رفح، زیتون کے محلے اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر زمینی حملہ کرنے کا فیصلہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، جس سے صیہونی فوجی، فلسطینی فورسز کے لئے آسان ہدف بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا، اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ اگر وہ سات ماہ تک اندھادھند بمباری کرکے غزہ کی زمین پر موجود ہر چیز کو بھسم کر ڈالیں تو مزاحمت ختم ہوجائے گا۔ لیکن انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ وہ ایک بار پھر جہنم میں گھس آئے ہیں، جہاں پہلے سے زیادہ شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

ابو عبیدہ نے مزید کہا: صیہونی رجیم جب اپنے شوم مقاصد کے حصول کی خواہش کرے گی تو وہ مزاحمت کو اپنے مقابلے میں ایستادہ پائے گی”۔

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں ان تک 35,303 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، جب کی 79،261 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

اقتصادی جنگ میں امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے