Breaking News
Home / اخبار / عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کردیا

عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کردیا

عرب لیگ نے لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  عرب ممالک کی تنظیم عرب لیگ نے لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین زکی نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ اب حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتی ہے۔

لبنان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد حسین زکی نے کہا کہ عرب لیگ کے سابقہ ​​فیصلوں میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں لبنانی تنظیم اور عرب لیگ کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم اب عرب لیگ کے اراکین نے فیصلہ کیا ہے کہ حزب اللہ دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اور لبنانی مقاومتی تنظیم کے درمیان تعلقات کی شرائط موجود ہیں۔

یاد رہے کہ عرب لیگ نے 11 مارچ 2016 کو اسرائیل کے حامی مغربی ممالک کے دباو پر حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

ماہ محرم کی مناسبت سے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا وزیر اعظم مودی کو خط

ماہ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے