Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی، 5 ہزار صہیونی فوجی زخمی، 2 ہزار معذور ہوگئے، اسرائیلی فوج

طوفان الاقصی، 5 ہزار صہیونی فوجی زخمی، 2 ہزار معذور ہوگئے، اسرائیلی فوج

طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک 5 ہزار زخمی فوجی ہسپتالوں میں داخل ہو چکے ہیں جن میں سے 2 ہزار کے معذور ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

  طوفان الاقصی کے بعد حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ہاتھوں بڑی تعداد میں صہیونی سیکورٹی فورسز ہلاک یا زخمی ہوگئی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک غزہ کے مختلف علاقوں میں مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ تصادم میں 5 ہزار اسرائیلی فوجیوں کو زخمی ہوگر ہستپالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ زخمیوں میں سے 2 ہزار شدید نوعیت کے زخم کی وجہ سے معذور ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب غیر سرکاری ذرائع نے فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتایا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق غزہ میں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں جن میں تقریبا 500 کی حالت تشویشناک ہے۔

صہیونی چینل 12 نے گذشتہ روز کہا تھا کہ غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے 3 ہزار اسرائیلی فوج معذور ہوچکے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے