Breaking News
Home / اخبار / صیہونی عزائم عالمی امن کے لیے بدترین خطرہ بن چکے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

صیہونی عزائم عالمی امن کے لیے بدترین خطرہ بن چکے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق کی سربلندی اور باطل طاقتوں کے خلاف اسماعیل ہنیہ کی قربانیوں،ان کے غیر معمولی مزاحمتی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹوں کی غزہ میں شہادت پر اسماعیل ہانیہ اور ان کے خاندان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔حق کی سربلندی اور باطل طاقتوں کے خلاف اسماعیل ہانیہ کی قربانیوں،ان کے غیر معمولی مزاحمتی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سنگین ترین جنگی جرائم پوری دنیا کو تباہی اور کسی ناقابلِ تلافی نقصان کی طرف دھکیلنے رہے ہیں۔صیہونی عزائم عالمی امن کے لیے بدترین خطرہ بن چکے ہیں۔غزہ کے مسئلے پر طاقتور حکمرانوں، عالمی اداروں اور بین الااقوامی تنظیموں کی سرد مہری امت مسلمہ کے ساتھ بدترین خیانت ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ غزہ میں ہزاروں بے گناہ افراد کا قتل ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا اللہ کے ہاں ضرور مقرر ہے۔فلسطینی ایک باہمت اور غیرت مند قوم ہے۔جو کٹ تو سکتی ہے لیکن باطل کے سامنے کبھی سرنگوں نہیں ہو سکتی۔ فلسطینی قوم کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ عددی برتری اور جدید ہتھیاروں کی پروا کیے بغیر طاقت کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے۔مقاومت اسلامی کے ہاتھوں ظالموں کا عبرت ناک انجام ان شاءاللہ اب زیادہ دور نہیں

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے