Breaking News
Home / اخبار / شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، رہبر معظم انقلاب

شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شہید سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے گفتگو میں فرمایا کہ شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، خدا شہید کے درجات بلند فرمائے۔

  آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید سید رضی موسوی کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کے لیے فاتحہ پڑھا۔

انھوں نے شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور شہید رضی موسوی کے انتھک جہاد کی قدردانی کرتے ہوئے خداوند عالم سے دعا کی کہ ان کے درجات بلند فرمائے اور انھیں اپنے اوصیاء اور اولیاء کے ساتھ محشور کرے۔

انہوں نے شہید سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے گفتگو میں فرمایا کہ شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، خدا شہید کے درجات بلند فرمائے۔

رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ شہید موسوی عمر بھر شوق شہادت لئے سرگرم عمل رہے، آخر کار رب العالمین کی طرف سے شہادت کا انعام نصیب ہوا! آپ بھی شہید کے اس اجر (بے بدیل) میں شریک ہیں۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے