Breaking News
Home / اخبار / سعودی عرب کی صہیونی حکومت سے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے پیشگی شرط کا انکشاف

سعودی عرب کی صہیونی حکومت سے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے پیشگی شرط کا انکشاف

سعودی عرب کی صہیونی حکومت سے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے پیشگی شرط کا انکشاف

  • سعودی عرب کی صہیونی حکومت سے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے پیشگی شرط کا انکشاف

سماجی ذرائع ابلاغ میں فعال سعودی شہری نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے پیشگی شرط رکھی ہے۔

بن سلمان نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم ہوسکتے ہیں، اس شرط کے ساتھ کہ اسرائیل پہلے بن سلمان کی بعنوان بادشاہ بیعت کرے۔

مجتہد کا کہنا ہے کہ بیعت کرنے کی شرط نے صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں رکاوٹ پیدا کردی ہے۔

مجتہد نے مزید انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن اور بن سلمان کے درمیان اسرائیل سے تعلقات کے بارے میں اختلافات پھوٹ پڑے ہیں، بن سلمان نے پیشگی شرط رکھی ہے، جس سے دونوں ملکوں پرمنفی اثرات پڑے ہیں۔

بن سلمان نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی حامی بھری ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ صہیونی حکومت کی بعنوان بادشاہ بیعت کرے۔

مجتہد کا کہنا ہے کہ بن سلمان کی شرط نے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری مذاکرات کو بھی متاثر کیاہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب، امریکہ کی وساطت سے معمول کے تعلقات قائم کرنے کی غرض سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل ایران کے خطے میں بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے خلاف کوششوں میں ایک دوسرے کے پہلے سے ہی غیر اعلانیہ اتحادی ہیں۔

مزید پڑھیں

About خاکسار

Check Also

ہم سے جنگ کرنے والے پشیمان ہوں گے، حزب اللہ کے پیغام سے صہیونی پریشان

لبنانی تنظیم نے اہم صہیونی تنصیبات کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے