Breaking News
Home / اخبار / حزب اللہ کا صیہونی فوج کے دو جاسوسی اڈوں پر حملہ

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے دو جاسوسی اڈوں پر حملہ

لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی رجیم کے "الرہاب” جاسوسی اڈے اور شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں "زبدین” فوجی ٹھکانے کو بھاری ہتھیاروں اور فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

  المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے دو الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونی حکومت کے جاسوسی اڈے اور ایک فوجی ٹھکانے پر حملے کی خبر دی ہے۔

ان بیانات میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور میدان جنگ استقامت دکھانے مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ کے مجاہدین نے آج صیہونی رجیم کے جاسوسی اڈے "الرہاب” کو براہ راست نشانہ بنایا۔

 اس علاوہ "فلق” میزائل سے شبعا کے میدانوں پر قابض فوج کے ٹھکانے”زبدین” کو تباہ کر دیا۔

تاہم ان حملوں کے جواب میں صیہونی رجیم نے جنوبی لبنان کے قصبے بلیدا کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

About خاکسار

Check Also

ہم سے جنگ کرنے والے پشیمان ہوں گے، حزب اللہ کے پیغام سے صہیونی پریشان

لبنانی تنظیم نے اہم صہیونی تنصیبات کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے