Breaking News
Home / اخبار / جنوبی لبنان پر صہیونی حملہ، حزب اللہ کے 5 جوان شہید

جنوبی لبنان پر صہیونی حملہ، حزب اللہ کے 5 جوان شہید

لبنانی تنظیم نے صہیونی حملے میں پانچ مجاہدین کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

  لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے بیان جاری کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنانی سرحد پر حملہ کرکے پانچ حزب اللہ کے جوانوں کو شہید کردیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تنظیم نے جوابی حملے میں اسرائیلی شہروں پر میزائل داغے ہیں۔ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

دراین اثناء حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے چند روز پہلے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے جوانوں کے حملوں کی وجہ سے کئی مرتبہ صہیونی فوجی فرار ہوگئے۔ دشمن کے اندر ہمارے جوانوں کے مقابلے میں لڑنے کی جرائت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لبنانی مقاومت نے طوفان الاقصی کے بعد تین مہینوں کے اندر صہیونی فورسز کے خلاف 670 سے زائد کاروائیاں کی ہیں۔ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت کے خلالف ردعمل میں حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں صہیونی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے