Breaking News
Home / اخبار / جنرل موسوی پر حملہ، ایرانی جوانوں کا قومی سلامتی کونسل کے دفتر کے باہر صیونی حکومت کے خلاف احتجاج

جنرل موسوی پر حملہ، ایرانی جوانوں کا قومی سلامتی کونسل کے دفتر کے باہر صیونی حکومت کے خلاف احتجاج

مظاہرین نے جنرل موسوی پر ہونے والے حملے کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیتے ہوئے ایرانی حکومت سے اپیل کی کہ اس حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے۔

  شام میں صہیونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر میجر جنرل سید رضی موسوی کی مظلومانہ شہادت کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران میں طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد میں احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے دفتر کے باہر جمع ہوکر غاصب صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے شہید جنرل موسوی پر ہونے والے حملے کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیتے ہوئے ایرانی حکومت سے اپیل کی کہ اس حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے۔

مظاہرے میں شریک بعض کفن پوش جوانوں نے ہاتھوں میں حزب اللہ کے پرچم تھامے ہوئے تھے۔

About خاکسار

Check Also

ماہ محرم کی مناسبت سے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا وزیر اعظم مودی کو خط

ماہ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے