Breaking News
Home / اخبار / جذبہ ایمانی جوش میں آنے کے لئے مزید کتنا خون بہایا جائے، اسماعیل ہنیہ کا عرب حکمرانوں سے سوال

جذبہ ایمانی جوش میں آنے کے لئے مزید کتنا خون بہایا جائے، اسماعیل ہنیہ کا عرب حکمرانوں سے سوال

حماسی کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی اور عرب ممالک کے حکمرانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کا مزید کتنا خون بہانا پڑے گا جس سے اللہ کی خاطر آپ کا غصہ بھڑک اٹھے اور صہیونی جنایات کے خلاف کوئی قدم اٹھائیں

  فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اپنے پیغام اسلامی ممالک کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید کتنا خون چاہئے جس سے آپ کا غصہ بھڑک اٹھے اور تاریخی موقف اختیار کریں؟

انہوں نے صہیونی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ظالم صہیونی غزہ میں کسی امتیاز کے بغیر سب کو نشانہ بنارہے ہیں۔ چھوٹے بچے اور بے گناہ خواتین اور بوڑھے ان حملوں میں شدید متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان جنایات کی وجہ سے صہیونی حکومت کی سیاہ تاریخ میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی مجاہدین نے طوفان الاقصی کے ذریعے غاصب صہیونیوں کی نیندیں خراب کردی ہیں۔ جنگ جس قدر طویل ہوجائے لیکن غزہ پر قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسماعیل ہنیہ نے انسانی حقوق کا دم بھرنے والے مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں اور فلسطینوں کی نسل کشی کے بارے میں شرمناک خاموشی اور صہیونی حکومت کی حمایت کرکے ان ممالک نے خود انسانیت کے درجے سے گرادیا ہے اور اپنے اور اسلامی ممالک کے درمیان ایک دیوار کھینچی ہے جو ہمیشہ باقی رہے گی۔

About خاکسار

Check Also

اقتصادی جنگ میں امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے