Breaking News
Home / اخبار / تہران میں "عشق مہدی” کے عنوان سے جشن؛ عوام کی بھرپور شرکت

تہران میں "عشق مہدی” کے عنوان سے جشن؛ عوام کی بھرپور شرکت

امام زمانہ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مصلیٰ تہران میں "عشق مہدیؑ میں” کے عنوان سے ایک عظیم الشان فیملی جشن انعقاد کیا گیا۔

 تہران کی جامع مسجد میں ولادت امام زمان عج کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن "عشق مہدیؑ میں” کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں تہران بھر سے عوام نے وسیع پیمانے پر اپنے بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔

خصوصی رپورٹ؛ تہران میں "عشق مہدیؑ" کے عنوان سے جشن؛ عوام کی بھرپور شرکت

تفصیلات کے مطابق، جشن شروع ہوتے ہی مختلف قصیدہ خوانوں نے اسٹیج پر حاضر ہو کر امامؑ کی شان میں عقیدت کا اظہار کیا جبکہ گروپ کی شکل میں بھی مختلف گروہوں نے قصیدے پیش کیے۔

تقریب کا مرکزی حصہ ایران کے معروف مداح اور قصیدہ خواں رضا ہلالی، ابوذر روحی، سجاد محمدی اور محمد اسد اللہی کی موجودگی میں "سلام فرماندہ پارٹ2″، "بیعت” اور "عزیزم حسینؑ” جیسے معروف ترانوں کو پڑھنا تھا۔

خصوصی رپورٹ؛ تہران میں "عشق مہدیؑ" کے عنوان سے جشن؛ عوام کی بھرپور شرکت

تقریب میں معروف مداح سلطانی نے امیر المومنین علیہ السلام کی شان میں کلام پیش کیا اور پھر معروف منقبت "بابا سلام” کا ایک حصہ پڑھا۔ مصلیٰ تہران میں نوجوانوں کی اپنے گھر والوں کے ساتھ شرکت جوش و خروش سے بھرپور تھی جبکہ ان کے ہاتھوں میں موجود پیلے جھنڈوں اور غباروں نے مسجد کے ماحول کو ایک خاص رونق بخشی۔

خصوصی رپورٹ؛ تہران میں "عشق مہدیؑ" کے عنوان سے جشن؛ عوام کی بھرپور شرکت

مشہور منقبت "بیعت” کے شاعر سجاد محمدی اور "عزیزم حسینؑ ” کے شاعر محمد اسد اللہی نے ایک ساتھ امام زمان (عج) کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد ابوذر روحی نے معروف انقلابی ترانہ اور امام زمانہ سے بچوں کے اظہار عقیدت کا کلام "سلام فرماندہ ۲”  پیش کیا۔ اس کے بعد مذکورہ ترانے کا ایک حصہ کہ "میں وعدہ کرتا ہوں کہ ایک دن میں آپ کا حاج قاسم بنوں گا” کو مصلیٰ میں موجود لوگوں نے مل کر پڑھا اور یہ تقریب مصلی تہران میں دوپہر تک جاری رہی۔

خصوصی رپورٹ؛ تہران میں "عشق مہدیؑ" کے عنوان سے جشن؛ عوام کی بھرپور شرکت

About خاکسار

Check Also

امریکی الزامات بے بنیاد/ ملک سے ایرانی تیل کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملک سے منظور شدہ ایرانی تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے