Breaking News
Home / اخبار / بھارت میں درگا پوجا کے دوران پنڈال میں خوفناک آتشزدگی؛5 ہلاک اور67 زخمی

بھارت میں درگا پوجا کے دوران پنڈال میں خوفناک آتشزدگی؛5 ہلاک اور67 زخمی

بھارت میں درگا پوجا کے دوران آرتی کی رسم جاری تھی کہ پنڈال میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 67 زخمی ہیں۔

 بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بھا دوہی میں ایک بڑے پنڈال میں خوفناک آگ لگنے سے 70 کے قریب لوگ بری طرح جھلس گئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کی 10 روزہ تقریبات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں  پنڈال میں ساتویں روز کی ساپتامی رسم جاری تھی جس میں درگا دیوی کی پوجا کی جاتی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پنڈال یاتریوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ آگ اس وقت لگی جب درگا دیوی کی آرتی اتاری جارہی تھی۔ آگ لگتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس سے درجنوں افراد زمین پر گر کر کچلنے سے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نے 5 لاشیں اسپتال ملتوی کی ہیں جن میں 3 بچے شامل ہیں۔ ہلاکتیں جھلسنے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ 67 کے قریب افراد زخمی ہیں جن میں سے زیادہ تر بھگدڑ میں زخمی ہوئے۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے