Breaking News
Home / اخبار / بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسلام مخالف بیان پر پارٹی کے دو ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسلام مخالف بیان پر پارٹی کے دو ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان اور اس پر پوری دنیا میں شدید ردعمل کے بعد بھارت کی حکمران جماعت نے پارٹی کے دو ارکان کو پارٹی سے نکالدیا ہے

 بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان اور اس پر پوری دنیا میں شدید ردعمل کے بعد بھارت کی حکمران جماعت نے پارٹی کے دو ارکان کو پارٹی سے نکالدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسلامی مقدسات کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اپنے دو ارکان کو پارٹی سے نکال دیا ہے

بعض اسلامی ممالک اور مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل اور غم و غصہ دیکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی ترجمان کو معطل کردیا، جبکہ ایک اور رہنما کو پارٹی سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی کی پرائمری ممبر شپ سے معطل کردیا گیا ہے، جبکہ ایک اور رہنما نوین جندال کو پارٹی سے نکال باہر کیا گیا ہے۔

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایران ، قطر، کویت اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں بھارتی سفراء کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اسلامی مقدسات کی توہین پر شدید احتجاج کیا گيا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے