Breaking News
Home / اخبار / بحیرہ احمر میں برطانوی کشتی پر حملہ

بحیرہ احمر میں برطانوی کشتی پر حملہ

برطانوی دفاعی ذرائع کے مطابق بحیرہ احمر میں ایک کشتی پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

 نے اے ایف پی کے حوالے سے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں برطانوی کشتی پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

سمندری سیکورٹی کے ادارے امبری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بہاماس کے پرچم کے ساتھ ایک نامعلوم کشتی بحیرہ احمر میں جنوب کی طرف حرکت کررہی تھی۔ یمن کی مغربی ساحل سے 35 میل دور علاقے میں میزائل حملے کا نشانہ بن گئی۔

بعض ذرائع کشتی پر ڈرون حملے کی خبر دے رہے ہیں۔ برطانیہ میں واقع کمپنی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری قزاقوں نے کشتی پر میزائل حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب ڈوئچہ ویلی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانوی بحریہ کے ماتحت ادارے نے وارننگ جاری کی ہے کہ علاقے میں موجود کشتیاں اپنی حفاظت کے حوالے سے احتیاط کریں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے