Breaking News
Home / اخبار / ایرانی دفاعی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی

ایرانی دفاعی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی

ایران کی ہوابازی صنعت کے سربراہ نے دفاعی صنعت میں ایران کے خودکفیل ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون سمیت دیگر دفاعی مصنوعات کی پیداوار میں ترقی کی وجہ سے کئی ممالک ایران سے دفاعی مصنوعات خریدنا چاہتے ہیں۔

  آجا کمانڈ اینڈ سٹاف یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل افشین خواجہ فرد نے کہا کہ ایران نے پائلٹ کے ساتھ اور پائلٹ کے بغیر اڑنے والے ڈرون طیاروں کی پیداوار میں قابل قدر کامیابی حاصل کی ہے۔ مغربی ممالک کی غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے ابتدا میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ متعدد ممالک ہماری دفاعی مصنوعات خریدنے پر آمادہ ہیں۔ دفاعی آلات اور ڈرون طیاروں کا ڈیمانڈ روز بروز بڑھ رہا ہے ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

جنرل افشین نے مزید کہا کہ پابندیوں کے باوجود ہم ملکی سطح پر ہیلی کاپٹر، کمرشل اور فائٹر طیارے تیار کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ دوسرے ممالک بین الاقوامی منڈی سے طیارے اور دفاعی آلات خرید کر اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں لیکن پابندیوں اور دباؤ کی وجہ سے ہمیں وسیع مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی لئے ہم پرانے اور ناکارہ آلات اور پرزوں کی اوور ہالنگ کرنے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے پر مجبور ہوئے۔ اب ہماری توجہ ملکی سطح پر ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے بنانے پر مرکوز ہے

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے