Breaking News
Home / اخبار / ایرانی اعلیٰ سطحی وفد پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا

ایرانی اعلیٰ سطحی وفد پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا

ایران کے نائب وزیر داخلہ سید مجید میراحمدی 10 ویں پاکستان ایران خصوصی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

  نقل کیا ہے کہ ایران کے نائب وزیر داخلہ سید مجید میراحمدی 10 ویں پاکستان ایران خصوصی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جمعرات کو ایرانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ایران کے نائب وزیر داخلہ سید ماجد میراحمدی کی سربراہی میں ایران کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

بیان کے مطابق دسویں سپیشل سکیورٹی کمیٹی کا انعقاد دونوں برادر ممالک کے حکام کے مشترکہ مفادات کے حصول کے ساتھ ساتھ مشترکہ خطرات اور چیلنجز بشمول دہشت گردی اور مشترکہ سرحدوں میں سکیورٹی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عملی عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاشبہ دہشت گردی جیسے چیلنجز مشترکہ تکلیف ہے جن سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے جس کی بنیاد مذاکرات کے اس دور میں رکھی جا سکتی ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے