Breaking News
Home / اخبار / اہم امریکی عہدیدار جلد پاکستان کے دورے کریں گے، پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ

اہم امریکی عہدیدار جلد پاکستان کے دورے کریں گے، پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیدار پاکستان کے دورے کریں گے۔

 پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے بھی ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ سیکرٹری برائےآبادی، پناہ گزین و مائیگریشن پاکستان کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ جولیٹا والس نوئیس4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی، افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 تا 9 دسمبر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جبکہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امریکی عہدیداروں کے دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں، یہ دورے امریکا کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ایران کا فلسطینی مزاحمت کے مختلف ذرائع کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے اسماعیل ہنیہ سے ملاقات میں کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے