Breaking News
Home / اخبار / انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی

انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں گذشتہ روز آنے والے 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی، مرنے والوں میں بیشتر اسکول کے طلبا شامل ہیں۔

 عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی اور 151 لاپتا ہیں۔

زلزلے سے 22 ہزار عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے 58 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے قصبے سیانجر میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے