Breaking News
Home / اخبار / امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی اسکول کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5زخمی

امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی اسکول کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5زخمی

امریکا کی ریاست ورجینیا کے ایک ہائی اسکول کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

 ہائی اسکول میں گریجویشن کی تقریب ختم ہونے کے فوری بعد حملہ آور نے فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق موقع سے فرار ہونے والے 19 سالہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا ماننا ہے کہ ملزم ہلاک ہونے والے کسی ایک شخص کو جانتا تھا، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔

About خاکسار

Check Also

ہم سے جنگ کرنے والے پشیمان ہوں گے، حزب اللہ کے پیغام سے صہیونی پریشان

لبنانی تنظیم نے اہم صہیونی تنصیبات کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے