Breaking News
Home / اخبار / امریکہ میں ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکہ میں ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی ماری جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگيا۔

امریکی پوسٹل کے انسپکٹر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 پوسٹ آفس کے ملازم ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر امریکی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوسٹ آفس کے ملازم نے پہلے اپنے ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کیا بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔امریکی تحقیقاتی ادارے ( ایف بی آئی) کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے