Breaking News
Home / اخبار / امریکا میں ایک اور سیاہ فام ہلاک، احتجاج میں شدت

امریکا میں ایک اور سیاہ فام ہلاک، احتجاج میں شدت

امریکا میں ایک اور سیاہ فام ہلاک، احتجاج میں شدت

امریکا میں ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد نسل پرستی کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی۔

  • 15 جون 2020 – 12:35

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے بعد دو روز قبل 27 برس کے ریشارڈ بروکس کو بھی پولیس نے اٹلانٹا میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ ایک شخص ریسٹورینٹ کے ڈرائیو تھرو حصے میں پارک کی گئی گاڑی میں سو رہا ہے جس کی وجہ سے دیگر کسٹمر اس کے گرد گھوم رہے ہیں۔

امریکا میں ایک اور سیاہ فام قتل، مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ بڑھ گیا
پولیس نے دعویٰ کیا تھاکہ سیاہ فام شخص نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی اور مبینہ طور پر پولیس کا ٹیزر لے کر بھاگنے کی کوشش کی اور اس دوران دو پولیس اہلکاروں میں سے ایک نے سیاہ فام شخص پر گولی چلا دی جس سے وہ ہلاک ہوگیا تاہم گولی چلانے والے پولیس اہلکار گیرٹ روفیل کو برطرف کردیا گیا۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجیلس میں Black Lives Matter کے تحت پر امن مارچ اور احتجاج کیاگیا جب کہ اسی طرح دیگر شہروں میں بھی مظاہرین نے سیاہ فاموں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر آواز بلند کی۔
دوسری جانب نسل پرستی کے خلاف برطانیہ کے شہر لندن اور لیڈز میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے۔
نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن اور آکلینڈ میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرین نےنسل پرستی کے خلاف نعرے بازی کی۔
ادھر فرانس کے صدر میکرون کا کہنا ہے کہ وہ متنازع عوامی شخصیات کے مجسمے ہٹانے یا تاریخ مٹانے کی کوشش نہیں کریں گے لیکن انہوں نے واضح کیاکہ فرانس میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا بلکہ مساوات کے لیے نئے فیصلے کیے جائیں گے۔

امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ نسلی امتیاز اور قتل کے خلاف پر تشدد ...

مزید پڑھیں

امریکا | امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ہنگامے، لاس اینجلس ...

A 27-year-old black man, Richard Brooks, was shot dead by police in Atlanta, USA.

فیلمی جدید از قتل یک سیاه پوست توسط پلیس آتلانتا

اوج‌گیری اعتراضات علیه قتل سیاهپوست دیگر در آتلانتا - تابناک | TABNAK

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے