Breaking News
Home / اخبار / الیکشن کیلئے تیار ہیں، سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

الیکشن کیلئے تیار ہیں، سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی الیکشن کےلیے تیار ہے، ہم اپنے سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے۔ صوبائی حکومت اور بلدیاتی انتخابات میں جیت کے بعد وفاق بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

 پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن تاریخی الیکشن تھے، کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی میں تقسیم کی سیاست چلتی تھی۔ جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ ایک ہے ایک تھا اور ہمیشہ ایک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کو دفن کریں گے۔ ہم پہلے بھی چاروں صوبوں کی زنجیر تھے، آج بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی الیکشن لڑنا بھی جانتی ہے اور جیتنا بھی جانتی ہے، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، پیپلز پارٹی الیکشن کےلیے تیار ہے۔ ہم اپنے سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ قائد عوام کی پھانسی پر آگ لگائی تو کارکنوں نے خود کو لگائی تھی۔ جو ظلم پیپلز پارٹی کے جیالوں نے دیکھا اس کا سامنا کسی نے نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسی شہر کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو کا بیٹا قتل ہوا لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا گیا۔ اپنے عزیزوں کے قتل پر بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے