Breaking News
Home / اخبار / افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کا حملہ ناکام

افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کا حملہ ناکام

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق کمانڈر مرحوم شاہ احمد مسعود کے ایک ساتھی فہیم دشتی نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کل رات طالبان نے حملہ کیا تھا جسے احمد مسعود کی اتحادی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔اس نے کہا کہ اسلڑائی م؛ں متعدد طالبان ہلاک ہوگئے جس کے بعد طالبان نے عقب نشینی کی ہے

افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان اور احمد مسعود کی زیر قیادت مزاحمتی فورس کے درمیان جھڑپ میں 8 طالبان ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پنجشیر میں طالبان نے مزاحمت کاروں پر حملہ کردیا اور دو طرفہ فائرنگ کے دوران 8 طالبان ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ قومی مزاحمتی فورس کے دو جنگجو بھی مارے گئے۔

پنجشیر واحد صوبہ ہے جہاں طالبان تاحال اپنی عمل داری قائم نہیں کرسکے۔ سابق شمالی اتحاد کے گڑھ پنجشیر میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کے کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ احمد مسعود کا کہنا ہے کہ اگر طالبان نے وسیع بنیادوں پر اور ہمہ گیر حکومت تشکیل دی تو ہم مذاکرات کے لئۓ تیار ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے