Breaking News
Home / اخبار / اسلام آباد میں "حسین منی” کانفرنس کا انعقاد؛ امام حسین (ع) رسول اللہ کی زبان ہیں، کربلا سے ہمیں شجاعت اور اتحاد کا درس ملا ہے، علامہ راجہ ناصر

اسلام آباد میں "حسین منی” کانفرنس کا انعقاد؛ امام حسین (ع) رسول اللہ کی زبان ہیں، کربلا سے ہمیں شجاعت اور اتحاد کا درس ملا ہے، علامہ راجہ ناصر

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا امام حسین علیہ السلام رسول اللہ کی زبان ہیں، کربلا سے ہمیں شجاعت اور اتحاد کا درس ملا ہے۔

  مرکزی عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل لائبریری آڈیٹوریم اسلام آباد میں دوسری سالانہ عظیم الشان قومی حسین منی کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری، صدر انجمن تاجران کاشف عباسی، شاعر احمد فرہاد سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، صدر عزاداری ونگ ملک اقرار علوی، ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، سید اسد عباس نقوی، معروف صحافی وکالم نگار مظہر برلاس، علامہ محمد اصغر عسکری سمیت تمام مذاہبِ ومکاتب فکر کے سکالرز نے خطاب کیا اور سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت۔

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا امام حسین علیہ السلام رسول اللہ کی زبان ہیں، کربلا سے ہمیں شجاعت اور اتحاد کا درس ملا ہے، محرم الحرام کا پیغام انسانیت کے لئے ہے، امام حسین نے ہمیں دستور حیات دیا ہے، امام حسین نے ایک اصول دیا ہے کہ کبھی اپنی آزادی پر سمجھوتا نہیں کرنا، صرف خود آزاد نہیں ہونا بلکہ بشریت کی آزادی کے لئے کوشش کرنی ہے، محرم ہمیں آزادی و حریت اور یزیدی قوتوں سے ٹکرانے کا پیغام دیتا ہے، امام کا ارشاد ہے زندہ وہ ہے جو ظلم سے برسرپیکار ہے، آزادی کے لئے مر جانا سعادت ہے آج کا فرعون و یزید اسرائیل و امریکہ ہے، غزہ میں معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے، اسرائیلی ظلم وبربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونا ظالم کے کا مقابلہ کرنا اصل زندگی ہے، پاکستان میں ہر طرف ظلم و بربریت جاری ہے، پنجاب میں ایک کینہ پرور کو مسلط کیا گیا ہے، عوامی رائے کو تبدیل کر کے ظلم کیا گیا، ہر وہ معاہدہ حرام ہے باطل ہے جو وطن کو نقصان پہنچائے، آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کر کے حکومت نے اپنی، نواسہ رسول ص کی عظیم الشان قربانی کو یاد رکھنا اور کربلا کے آفاقی و انقلابی پیغام کو نسل در نسل منتقل کرنا ہماری دینی ذمہ داری ہے، امام عالی مقام نے کربلا کے میدان میں باطل کو شکست دے کر اسلام کو زندگی و تابندگی بخشی، حق و صداقت کی راہ میں امام حسین ع کی قربانی عظیم ترین قربانی ہے جو تمام زمانوں پر حاوی ہے، محرم الحرام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے، آج بھی حق و باطل کا معرکہ جاری ہے، کربلا آج بھی آزادی و حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے، جس پر غزہ کے مظلومین کلمہ گو عمل پیرا ہیں۔

سید احمد اقبال رضوی نے نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ امت مسلمہ کے لئے نقطہ اتحاد ہے، کربلا میں امام حسین نے دنیا کو حسینی اور یزیدی فکر کی تقسیم واضح کر کے دکھا دی، حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا رفقاء نے دین اسلام کی بقاء کے لیے عظیم قربانی دی، یہ لازوال داستان آج کے دور میں ہمارے لیے نمونہ عمل آپ نے ظالم و جابر حکمرانوں اور انکی انسانیت و عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا۔۔

مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ کربلا کا پیغام انسانیت کے لیے ہے، کربلا کا درس ایثار، شجاعت، صبرو استقامت اور اتحاد کا ہے، کربلا کا درس یہ ہے کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جاؤ، فلسطینی عوام نے اسرائیلی سفاکیت کے خلاف پوری قوت سے کھڑے ہو کر حسینی فکر کو عملاً رائج کیا ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے۔

سابق صدر اسلام آباد بار کونسل ریاست آزاد نے کہا کہ تحریک کربلا کا منشور ظلم وزیادتی اور ناانصافی کے خلاف قیام کرنا تھا، یہاں بھی عوام کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، ہمیں ظلم کے خلاف کھڑا ہونا اور مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے، عالمی استعمار دین اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جنہیں روکنا اور ناکام بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ حق و صداقت کے علم بردار شرف انسانی کے پاسبان اور حریت فکر کے بے باک مجاہد، تاریخ اسلام کے عظیم ہیرو  کا یہ عظیم کارنامہ، بے مثل قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے راہ حق میں اپنی جان، مال، عزت و آبرو، آل و اولاد سب کچھ قربان کر دینا ہی مومن کا مقصد حیات ہے، رسول اکرم نے فرمایا تھا حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔

About خاکسار

Check Also

ماہ محرم کی مناسبت سے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا وزیر اعظم مودی کو خط

ماہ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے