Breaking News
Home / اخبار / پاکستانی قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاکستانی قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں سیز فائر کے لیے حکومت عالمی برادری پر زور دے۔

 پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں سیز فائر کے لیے حکومت عالمی برادری پر زور دے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں صہیونی فوج اور اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن کر شیہد ہونے والے مسلمانوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 6 اراکین سے حلف لیا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 75 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت اور اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیتن یاہو اور اس کے حامیوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے