Breaking News
Home / اخبار / یوم ولادت حضرت علی اکبر ، حضرت امام حسین کو جب نانا کی یاد آتی تو حضرت علی اکبر کو دیکھتے تھے

یوم ولادت حضرت علی اکبر ، حضرت امام حسین کو جب نانا کی یاد آتی تو حضرت علی اکبر کو دیکھتے تھے

شعبان کی گیارہ تاریخ کو حضرت امام حسین کے چہیتے بیٹے حضرت علی اکبر کا یوم ولادت ہے، ایران میں اس دن کو جوانوں سے منسوب کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، دینی ڈیسک؛ حضرت علی اکبر کی صورت و سیرت کے بارے میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ حضرت امام حسین کے بچپن میں ہی پیغمبر اکرم کی رحلت ہوگئی۔ حضرت امام حسین آنحضرت کو بہت چاہتے تھے۔ آپ کا چہرہ اور عشق امام حسین کے ذہن میں باقی تھا۔

اللہ تعالی نے حضرت علی اکبر کی شکل میں آپ  کو ایک بیٹا عطا کیا جو بڑا ہونے پر پیغمبر اکرم کا شبیہ تھا۔ ان کی گفتار اور اخلاق پیغمبر اکرم سے بہت ملتا جلتا تھا۔

اسی لئے حضرت امام حسین  نے فرمایا کہ جب ہمیں نانا رسول اللہ کی یاد آتی تھی تو علی اکبر کو دیکھتے تھے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے