Breaking News
Home / اخبار / سعودی عرب کی یمن پر توپ خانے سے گولہ باری

سعودی عرب کی یمن پر توپ خانے سے گولہ باری

ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں سعودی عرب نے توپ خانے کی مدد سے یمنی علاقوں پر گولے برسائے ہیں۔

  المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے بھاری توپ خانے کی مدد سے یمن کے سرحدی شہر باقم پر شدید گولہ باری کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کی وجوہات اور ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ یمن نے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے خلاف بحیرہ احمر میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے کا اعلان کررکھا ہے۔

امریکہ نے اسرائیلی کشتیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے کثیر الملکی فوجی اتحاد تشکیل دیا ہے تاہم سعودی عرب سمیت خطے کے اہم ممالک نے یمن کے خلاف فوجی اتحاد میں شمولیت سے انکار کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے