Breaking News
Home / اخبار / صہیونیوں کو اپنے زوال کا شدت سے احساس ہورہا ہے، جنرل موسوی

صہیونیوں کو اپنے زوال کا شدت سے احساس ہورہا ہے، جنرل موسوی

ایرانی آرمی کے سربراہ نے کہا کہ طوفان الاقصی کی وجہ سے صہیونی حکومت کی بنیادیں متزلزل ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل کے زوال کا شدت سے احساس ہونے لگا ہے۔

  ایرانی آرمی کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت نے طوفان الاقصی کے ذریعے خطے اور عالمی سطح پر طوفان برپا کردیا ہے جس کی زد میں آکر صہیونی حکومت کی بنیادیں متزلزل اور اس کا زوال شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے باوجود بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی دن سے اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت طوفان الاقصی کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن فلسطینی مقاومت نے اس حکومت کی بنیاد کو نشانہ بنایا ہے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ ہم خطے کے حالات اور واقعات کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں اور ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

About خاکسار

Check Also

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیتن یاہو اور اس کے حامیوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے