Breaking News
Home / اخبار / پاکستان، بلوچستان میں بم دھماکہ، 52 جاں بحق، 52 زخمی

پاکستان، بلوچستان میں بم دھماکہ، 52 جاں بحق، 52 زخمی

بلوچستان کے علاقے مستونگ کی مسجد میں عید میلادالنبی کے جشن کے دوران بم دھماکہ ہونے سے 52 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کے شہر مستونگ میں عید میلادالنبی کے جشن کے دوران ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس کی میں 52 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسپوٹنک کے مطابق مستونگ میں ایک مسجد کے نزدیک واقعہ پیش آیا جس میں لوگ عیدمیلادالنبی منانے کے لئے جمع ہوگئے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں ایک پولیس افسر کے بھی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق جائے حادثہ پر بم نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی وجوہات کے بارے میں اب تک کچھ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

جیو ٹی وی کے مطابق سیکورٹی افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

 اب تک کسی شخص یا گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے