Breaking News
Home / اخبار / صہیونی فورسز پر حملے مذہبی مقدسات کی توہین کا فطری ردعمل ہے، حماس

صہیونی فورسز پر حملے مذہبی مقدسات کی توہین کا فطری ردعمل ہے، حماس

غاصب صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی عوام اور مذہبی مقدسات پر ہونے والے حملوں اور توہین آمیز سلوک کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، ترجمان کا بیان

 فلسطینی ذرائع کے حوالے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں ایک چیک پوسٹ پر فسلطینی جوان کے حملے میں دو صہیونی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی فوجیوں پر حملے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ گذشتہ دنوں میں صہیونی شدت پسندوں نے مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں فلسطینیوں پر حملے کرکے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا اور قرآن کریم اور مساجد کی بے حرمتی کی۔ صہیونی فوجیوں پر حملے ان جرائم کا فطری ردعمل ہے۔

تنظیم کے ترجمان محمد حمادہ نے بیت المقدس میں صہیونی فوجیوں پر حملے کے دوران شہید ہونے والے جوان اسحاق العجلونی کو شہادت کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ غاصب صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی عوام اور مذہبی مقدسات پر حملے اور توہین آمیز سلوک کا فلسطینی قوم دندان شکن جواب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی جنایت کاروں کو جلد فلسطینی عوام اور مقاومتی محاذ کے عزم اور مستحکم ارادے کے بارے میں اندازہ ہوجائے گا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے