Breaking News
Home / اخبار / صہیونیوں کو انتقام کی آگ میں جلادیں گے، القسام بریگیڈ

صہیونیوں کو انتقام کی آگ میں جلادیں گے، القسام بریگیڈ

فلسطینی تنظیم حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی حملے میں القدس بریگیڈ کے کمانڈروں کی شہادت پر اسرائیل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے سخت انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔

 المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے فلسطینی رہنماوں کی شہادت کو آزادی کی راہ میں معاون قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ شہدا کا خون فلسیطنیوں کے جذبات کو مزید زندہ کرے گا اور انتقام کی آگ میں اسرائیل کو جلا کر رکھیں گے۔

تنظیم نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور مقاومتی تنظیموں کو اتنقام لینے کا فن خوب آتا ہے۔ دراین اثناء حماس کے ترجمان حازم قاسم نے صہیونی حملوں پر ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے حملوں کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور فلسطینی عوام آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اسرائیل ایسے واقعات کے ذریعے ہمارے جذبات کو خاموش نہیں کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ آج علی الصبح کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ اور دوسرے مقامات پر حملے کر کے مقاومتی رہنماوں سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

الجزیرہ نے صہیونی فوج کے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جہاد اسلامی کے رہنماوں کو نشانہ بنانے کے لئے حملے کئے گئے ہیں۔ اب تک کی خبروں کے مطابق واقعے میں 12 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں جہاد اسلامی فلسطین کے تین اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے