Breaking News
Home / اخبار / فلسطین، صہیونی سیکورٹی فورسز کا فلسطینیوں پر حملہ

فلسطین، صہیونی سیکورٹی فورسز کا فلسطینیوں پر حملہ

غاصب صہیونی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں نہتے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔

 فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی افواج نے مقبوضہ فلسطین میں مظلوم عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ شعفاط کیمپ پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے حملے کے بعد فریقین میں تصادم شدت اختیار کر گیا۔ فلسطینی جوانوں نے غاصب صہیونی فورسز پر جوابی حملے کئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ فلسطین میں کل عید الفطر منائی گئی۔ عید کے موقع پر بھی صہیونی فورسز نے فلسطینی عوام پر حملے کئے تھے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے