Breaking News
Home / اخبار / ایرانی کلچرل قونصلیٹ ہرات میں اپنی سرگرمیوں کو توسیع دے گا، ایرانی کلچرل اتاشی

ایرانی کلچرل قونصلیٹ ہرات میں اپنی سرگرمیوں کو توسیع دے گا، ایرانی کلچرل اتاشی

افغانستان کے شہر ہرات میں ایران کے ثقافتی اتاشی سے ہرات کے صحافیوں اور میڈیا کی نگراں کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور اراکین نے ملاقات کی۔

 ، افغانستان کے شہر ہرات میں ایران کے ثقافتی اتاشی مجید خالق نیا سے ہرات کے صحافیوں اور میڈیا کی نگراں کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور اراکین نے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی کلچرل قونصلیٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں مذکورہ افغان ادارے اور ایرانی کلچرل قونصلیٹ کے مابین تعلقات کے فروغ، تعلیمی سرگرمیوں اور مشترکہ عملی فعالیتوں کی توسیع جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایرانی کلچرل قونصلیٹ اور ہرات کے صحافیوں اور میڈیا کی نگراں کمیٹی کے مابین مفاہمت کی یادداشت لکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بہرہ کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر اور کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر نے ثقافتی، ادبی، آرٹ پروگراموں اور ثقافتی کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے ایرانی کلچرل قونصلیٹ کی خدمات کو سراہا اور اظہار تشکر کرتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان اچھے اور برادرانہ تعلقات کے مطابق خبروں اور واقعات کی صحیح اشاعت کے سلسلے میں تعلیمی اور خصوصی پروگراموں اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے