Breaking News
Home / اخبار / بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خود کشی کرلی

بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خود کشی کرلی

بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک 55 سالہ سائنسدان نے نئی دہلی کے شاستری بھون کی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔

 بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ایک 55 سالہ سائنسدان نے نئی دہلی کے شاستری بھون  (سول سیکرٹریٹ) کی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق سائنسدان نے مبینہ طور پر سرکاری عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ خود کشی کرنے والے سائنسدان کی شناخت راکیش ملک کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاستری بھون کی پولیس موقع  پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے