Breaking News
Home / اخبار / بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک جاری

بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک جاری

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے پرکالج سے باہر نکال دیا۔

بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے پرکالج سے باہر نکال دیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں مسلم طالبات کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ حجاب پہننے کو جرم بنا کر اُن پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔

ریاست کرناٹک کے علاقے اوڈوپی کے ایم جی ایم کالج کے پرنسپل نے حجاب پہنی مسلمان طالبات کو کالج سے باہر نکال دیا۔

کالج پرنسپل کے اس رویے پر طالبات نے شدید احتجاج کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

طالبات نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ کل سے شروع ہونے والے امتحان میں ہمیں شریک ہونے سے روکا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے تک تمام کالجوں کی انتظامیہ کو حجاب میں آنے والی طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا حکم دیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے