Breaking News
Home / اخبار / امریکی حمایت یافتہ دھشت گرد گروہ "تندر” کے سرغنہ کی ایرانی انٹیلجنس کے ہاتھوں گرفتاری پر ایران بھر میں خوشی کی لہر

امریکی حمایت یافتہ دھشت گرد گروہ "تندر” کے سرغنہ کی ایرانی انٹیلجنس کے ہاتھوں گرفتاری پر ایران بھر میں خوشی کی لہر

امریکی حمایت یافتہ دھشت گرد گروہ "تندر” کے سرغنہ کی ایرانی انٹیلجنس کے ہاتھوں گرفتاری پر ایران بھر میں خوشی کی لہر

امریکی حمایت یافتہ دھشت گرد گروہ "تندر" کے سرغنہ کی ایرانی انٹیلجنس کے ہاتھوں گرفتاری پر ایران بھر میں خوشی کی لہر

تندر نامی اس گروہ کو 2004 میں نظام جمہوری اسلامی ایران کو ختم کرنے کیلئے امریکی پشت پناہی سے تشکیل دیا گیا تھا

خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز ایرانی انٹیلیجنس کی وزارت نے  تندر نامی ایک دہشت گرد گروہ کے سرغنہ  جمشید شارمہد کو انٹیلیجنس اھلکاروں کے ہاتھوں ایک پیچیدہ انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

اس گروہ کو 2004 میں نظام جمہوری اسلامی ایران کو ختم کرنے کیلئے امریکی پشت پناہی سے تشکیل دیا گیا تھا اور امریکہ میں اس کا ہیڈکوارٹر بنا یا گیا تھا۔ یہ گروہ امریکی پشت پناہی سے ایران میں دہشت گردانہ کارروائی کرتا تھا۔ گرفتار ہونے والے سرغنہ شارمہد نے اسلامی جمہوریہ ایران میں مسلحانہ اور تخریبی کارروائیوں کی سربراہی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

اس گروہ کی مختلف دھشت گردانہ کاروائیوں میں سے ایک 2008 میں ایران کے شہر شیراز کی ایک امام بارگاہ میں 8 پونڈ وزنی بم  دھماکہ بھی شامل ہے جس کے نتیجے میں 14 عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس دھشت گردانہ کاروائی کی پلاننگ  اسی جمشید شارمہد نے کی تھی۔

تندر گروہ نے اسی طرح حالیہ برسوں میں کئی دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ایرانی انٹیلیجنس کے بروقت اقدامات کے سبب یہ تمام کارروائیاں ناکام رہی تھیں۔ ۔

دریں اثنا ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جمشید شارمہد کی گرفتاری پر ایران کی انٹیلیجنس کی باہمت اور ہوشمندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو، تندر اور ان جیسے دیگر دہشت گرد گروہوں اور مجرموں کی حمایت کا جواب دینا ہوگا جو امریکہ کے اندر سے ایرانی قوم کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت ایک طرف ایرانی عوام کی حمایت کا دعوی کرتی ہے اور دوسری طرف اپنے ہی سرزمین کے اندر ایرانی عوام کے قتل میں ملوث دہشتگرد گروہوں کو پناہ دیتی ہے اور ان کی مختلف قسم کی پشت پناہی بھی کرتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اس دھشت گرد سرغنہ کی گرفتاری اور امریکہ کی سرکردگی میں مغربی ممالک کی جانب سے ایران میں اسلامی نظام کے خاتمے کے خواہاں دہشتگرد ٹولوں کی ہونے والی حمایت پر رد عمل دکھاتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ مغربی ممالک دہشتگردوں کی مالی حمایت اور انکی میزبانی کا سلسلہ بند کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگرد اور ایران مخالف ٹولوں نےامریکہ اور یورپی ممالک میں اپنے اڈے قائم کر رکھے ہیں اور وہ وہاں سے ایران کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیاں انجام دینے، عام شہریوں کی جان لینے اور ملک میں فساد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے