Breaking News
Home / اخبار / یمن، سمندری حدود میں تجارتی کشتی پر حملہ

یمن، سمندری حدود میں تجارتی کشتی پر حملہ

برطانوی تجارتی کمپنی کے مطابق یمن کے نزدیک سمندر میں تجارتی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔

 ، شہاب نیوز نے کہا ہے کہ یمن کی سمندری حدود کے اندر تجارتی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمن کے جنوب مغربی صوبے المخا کے نزدیک تجارتی کشتی پر چھوٹی کشتیوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

برطانوی تجارتی کمپنی نے کہا ہے کہ 12 چھوٹی کشتیوں نے بڑی تجارتی کشتی کو گھیرے میں لے لیا۔

کمپنی نے واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

یمنی فوج نے کئی کشتیوں پر حملہ کرکے راستہ بدلنے پر مجبور کیا ہے۔ بحیرہ احمر میں بدامنی کی وجہ سے صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں کو جنوبی افریقہ کا لمبا سفر طے کرنا پڑرہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ماہ محرم کی مناسبت سے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا وزیر اعظم مودی کو خط

ماہ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے