Breaking News
Home / اخبار / پاکستانی سفیر کی راسک دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

پاکستانی سفیر کی راسک دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

ایران میں پاکستان کے سفیر نے راسک دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

  اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں راسک پولیس اسٹیشم پر دہشت گرد عناصر کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 11 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ایران کی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، محمد مدثر ٹیپو نے ایکس سوشل پلیٹ فارم کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم راسک میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں 11 ایرانی فوجیوں کی شہادت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں راسک پولیس اسٹیشن پر جیش الظلم دہشت گرد گروہ کے حملے کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوئے جب کہ متعدد دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ جیش الظلم گروپ نے راسک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

صہیونی حکومت کے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے

صہیونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کرکے پبلک عمارتوں اور غیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے