Breaking News
Home / اخبار / نوجوانوں کی تعلیم و تربیت ہی پاکستان کی ترقی کی کلید ہے، مریم نواز

نوجوانوں کی تعلیم و تربیت ہی پاکستان کی ترقی کی کلید ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں جھوٹ، سچ کا فرق سمجھنا ہوگا۔

 پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں جھوٹ، سچ کا فرق سمجھنا ہوگا۔

مریم نواز نے ان خیالات کا اظہار ن لیگ ساہیوال کی یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں سچ اور جھوٹ کا فرق سمجھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیے، پارٹی نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب اور لیپ ٹاپ دیے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت ہی پاکستان کی ترقی کی کلید ہے، ن لیگ نے ہمیشہ نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور تعلیم کے مواقع دیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کےلیے یوتھ پروگرام شروع کیا، وزیراعظم شہباز شریف اس پروگرام کو مزید وسیع کرچکے ہیں، نوجوانوں کو تمام شعبوں میں آگے لائیں گے۔دوران اجلاس یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا اور ونگ کو وسعت دینے پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز کو پارٹی عہدیداروں نے یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کو مزید بہتر بنانے سے متعلق تجاویز دیں گے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے