Breaking News
Home / اخبار / مکتب امام صادق علیہ السّلام کا اہم ترین ہدف فکری انحرافات سے مقابلہ تھا، سربراہ مجمع جہانی اہل بیت

مکتب امام صادق علیہ السّلام کا اہم ترین ہدف فکری انحرافات سے مقابلہ تھا، سربراہ مجمع جہانی اہل بیت

مجمع جہانی اہل بیت(علیہم السلام) کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ معاشرے میں موجود فکری اور اخلاقی انحرافات سے مقابلہ کرنا امام جعفر صادق علیہ السلام کے اہم اقدامات میں سے تھا۔

  ایران کے سیاہکل نامی شہر میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب میں آیت‌ اللہ رضا رمضانی نے کہا کہ امام صادق (ع) نے طویل مدت تک امت کی امامت کا عہدہ سنبھالا اور آنحضرت علیہ السلام کا ایک اہم فریضہ ہمیں اہل بیت (ع) کی نورانی تعلیمات سے آشنا کرانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السّلام نے تقریباً 4 ہزار علمی شخصیات کی تربیت فرمائی، کیونکہ آپ علیہ السلام کے اہم اقدامات میں سے ایک معاشرے میں موجود فکری اور اخلاقی انحرافات سے مقابلہ کرنا تھا۔

مجمع جہانی اہل بیت علیہم السلام کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمیں آئمہ اطہار علیہم السلام کی علمی اور عملی زندگی سے آشنا ہونا چاہیئے اور اپنے طرزِ عمل سے لوگوں کو ان کی عظیم زندگیوں سے آشنا کرانا چاہیئے۔

آیت اللہ رمضانی نے مکتب امام صادق علیہ السلام کے سعادت پر مشتمل دروس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگوں کے ساتھ رہن سہن اور برتاؤ میں ان کے وقار کا خیال رکھنا چاہیئے اور خود کو دوسروں سے برتر اور افضل نہیں سمجھنا چاہیئے۔

انہوں نے مکتب امام صادق علیہ السلام کی توقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ لوگ غیبت، جھوٹ وغیرہ سے دنیا میں ہی اپنے نیک اعمال کو باطل کر دیتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ماہ محرم کی مناسبت سے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا وزیر اعظم مودی کو خط

ماہ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے