Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی، صہیونیوں کی اکثریت نتن یاہو کی حکمت عملی سے نالاں

طوفان الاقصی، صہیونیوں کی اکثریت نتن یاہو کی حکمت عملی سے نالاں

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق 68 فیصد صہیونی عوام نتن یاہو کی حکمت عملی سے مطمئن نہیں ہیں۔

  فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ کی جنگ کے حوالے سے نتن یاہو کی حکمت عملی سے اسرائیلی عوام مطمئن نہیں ہیں۔

اسرائیلی ریڈیو اور ٹی وی سے جاری ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ 68 فیصد اسرائیلی عوام کے مطابق نتن یاہو کی حکمت عملی اطمینان بخش نہیں ہے۔

سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 42 فیصد اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ طوفان الاقصی کے بعد نتن یاہو کی حکمت عملی کی وجہ سے اسرائیل کو شکست ہوئی ہے۔

صہیونی چینل 12 نے ایک سروے کیا جس میں 50 فیصد اسرائیلی عوام نے نتن یاہو اور ان کی کابینہ کو برخاست کرکے فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

سروے کے مطابق صرف 14 فیصد لوگ نتن یاہو کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ 49 فیصد کے مطابق نتن یاہو نے سیاسی اہداف کے تحت فیصلے کئے ہیں جبکہ 41 فیصد اسرائیلی نتن یاہو کو امریکہ کے ساتھ موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے  ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے