Breaking News
Home / اخبار / صہیونی فوج کے حملے کے بعد حزب اللہ کے خیمے کی دوبارہ تنصیب

صہیونی فوج کے حملے کے بعد حزب اللہ کے خیمے کی دوبارہ تنصیب

لبنان کی حزب اللہ نے صہیونی فوج کے آج صبح شبعا فارموں پر اپنے حملوں میں نشانہ بنائے گئے خیمے کو دوبارہ نصب کر دیا ہے۔

  فلسطین الیوم نے صہیونی ٹیلی ویژن چینل 12 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے اس خیمے کو دوبارہ نصب کردیا ہے جسے اسرائیلی فوج نے آج صبح شبعا کے میدانوں میں اپنے حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔

آج صبح لبنان اور مقبوضہ علاقوں کی صیہونی فوج کے درمیان مشترکہ سرحدوں پر کشیدگی اور تصادم دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے حزب اللہ کی طرف سے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر اور راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت کے بیان کا متن حسب ذیل ہے: أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ‎ ‎اللَّهَ‎ ‎عَلَیٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِیرٌ”‏

"لبنان کی باقی ماندہ مقبوضہ سرزمین کو آزاد کرانے، فاتح فلسطینی مزاحمت اور مجاہد و صابر فلسطینی قوم کی حمایت میں، لبنان کی اسلامی مزاحمت کے شہید حاج عماد مغنیہ گروپ سے وابستہ فورسز نے آج اتوار کی صبح صیہونی فوج کے زیر قبضہ شبعا میدانوں میں واقع ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں الرادر، زبادین اور روئیسات العلم شامل ہیں۔ یہ حملے بڑی تعداد میں مارٹر اور راکٹ استعمال کرتے ہوئے کیے گئے اور براہ راست مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے