Breaking News
Home / اخبار / صہیونی فوج کا شفاء ہسپتال کے بارے میں اپنے دعووں کے جھوٹے ہونے کا اعتراف

صہیونی فوج کا شفاء ہسپتال کے بارے میں اپنے دعووں کے جھوٹے ہونے کا اعتراف

صہیونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شفا ہسپتال میں بعض مزاحمتی کمانڈروں کو حراست میں لینے کی جھوٹی تصویریں شائع کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

  صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ شہر کے شفا ہسپتال میں گرفتار افراد کے بارے میں شائع کی گئی تصاویر غلط تھیں۔ جب کہ صیہونی حکومت شفا ہسپتال پر حملے کے دوران درجنوں مزاحمتی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ تحریک حماس کے ایک سینئر سیکورٹی عہدیدار نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے غزہ کے شفا ہسپتال میں درجنوں مزاحمتی رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے غزہ کی مزاحمت کے خلاف ایک نفسیاتی جنگ قرار دیا۔

حماس کے اس بیان کے ایک دن بعد اسرائیلی فوج کو خفت کے ساتھ یہ اعلان کرنا پڑا کہ یہ تصاویر جھوٹی تھیں۔

ادھر صہیونی فوج کے ترجمان نے بھی اس بات پر زور دیا کہ بعض افراد کی گرفتاری کی تصاویر شائع کی گئیں جو کہ سراسر جھوٹ اور نفسیاتی حربے کی ایک کوشش تھی۔

نیز عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احرونوت نے اس بات پر زور دیا کہ فوج کی جانب سے القسام بریگیڈ کے کمانڈروں میں سے ایک رعد سعد کی شفا ہسپتال میں گرفتاری کا اعلان سراسر جھوٹ تھا۔

About خاکسار

Check Also

ہم سے جنگ کرنے والے پشیمان ہوں گے، حزب اللہ کے پیغام سے صہیونی پریشان

لبنانی تنظیم نے اہم صہیونی تنصیبات کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے