Breaking News
Home / اخبار / شہید قدس "سعید آبیار” کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا

شہید قدس "سعید آبیار” کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا

تہران (رے) میں شہید راہ قدس سعید آبیار کے جسد خاکی کو سوگواروں اور شہداء کے اہل خانہ کی موجودگی میں شاہ عبد العظیم حسنی (ع) کے حرم میں سپرد خاک کیا گیا۔

 جمعرات کی سہ پہر شہداء کے خاندان اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں شہید راہ قدس "سیعد آبیار” کے جسد خاکی کی تدفین عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، شہر رے کے وفادار اور شہدا سے محبت کرنے والے عوام اور حکومتی حکام کی موجودگی میں اس عظیم شہید کو حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں سپرد خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب  ک فوجی مشیر اور فرزند رے شہید سعید آبیار 2 جون کو شام میں ایک مشاورتی مشن کے دوران صیہونی رجیم کے جارحانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

About خاکسار

Check Also

ہم سے جنگ کرنے والے پشیمان ہوں گے، حزب اللہ کے پیغام سے صہیونی پریشان

لبنانی تنظیم نے اہم صہیونی تنصیبات کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے