Breaking News
Home / اخبار / شہدائے خدمت نے انقلاب اور مقاومت کو زندگی بخشی، سید حسن نصر اللہ

شہدائے خدمت نے انقلاب اور مقاومت کو زندگی بخشی، سید حسن نصر اللہ

سید حسن نصر اللہ نے شہدائے خدمت کے چہلم کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء خدمت نے انقلاب اور خطے میں مقامات کو نئی روح بخشی۔

 شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر تہران کے مصلائے امام خمینی میں ہونے والے اجتماع سے لبنان کی مقاومتی تنظیم کے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے خطاب کیا۔

سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء خدمت نے انقلاب اسلامی اور خطے میں مقاومت کو نئی زندگی عطا کی۔

انہوں نے کہا کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے لئے پیش آنے والے حادثے کے بعد لبنانی مقاومت اور عوام ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ آج اس عظیم مصیبت پر رہبر معظم اور ایرانی حکومت و عوام کی خدمت میں دوبارہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم نے اہم شخصیات کو کھودیا ہے لیکن ہمیشہ ان خطرات کو فرصت میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد خطے میں عوامی بیداری کی لہر آئی اور مقاومت کے لئے ایک فرصت میسر آئی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے اطمینان اور پرسکون طریقے سے اس واقعے کو قبول کرکے دنیا کے سامنے نمونہ پیش کیا۔ دشمن اس حساس موقع پر ایران میں آشوب اور افراتفری کے منتظر تھے۔ شہداء خدمت کی تشییع جنازہ میں لاکھوں عوام کی شرکت سے دوست اور دشمن کو اہم پیغام ملا ہے۔ دنیا میں اس کے واقعات کے بعد اقتصادی اور سیاسی بھونچال آتا ہے لیکن ایران نے رہبر معظم کی قیادت میں اس سخت مرحلے کو کامیابی کے ساتھ طے کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدارتی انتخابات کے بعد ایران میں ایسی حکومت تشکیل پائے گی جو شہید صدر رئیسی کی پالیسیوں کو آگے بڑھائے گی۔ آج ایران صرف ایرانی عوام کی نہیں بلکہ پورے خطے کے عوام کی تقدیر کے بارے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء خدمت کا ہمارے ساتھ برادرانہ رشتہ تھا۔ اللہ تعالی ان کی ارواح کو انبیاء اور شہداء کے ساتھ محشور کرے۔

About خاکسار

Check Also

سیرت آئمہ اطہار علیہ السلام ہمارے لیے نمونہ حیات ہے

علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ سیرت آئمہ اطہار علیہ السلام ہمارے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے