Breaking News
Home / اخبار / سوڈان میں خانہ جنگی کا جاری رہنا تشویش کا باعث ہے، ایران

سوڈان میں خانہ جنگی کا جاری رہنا تشویش کا باعث ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوڈان کے گاؤں "ود النورا” پر حملے میں سینکڑوں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس صورتحال کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوڈان کے گاؤں ود النورا میں بہت سے لوگوں کے قتل عام سے متعلق میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سوڈان میں خانہ جنگی کے جاری رہنے اور تنازعات کے شکار ملک کے مختلف علاقوں میں بے گناہ شہریوں کی المناک صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے جاری تنازعات میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کی بحالی، معمولات زندگی کی جلد واپسی اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

کنعانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی تنظیموں کی ذمے داری ہے کہ وہ سوڈان کی موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کریں۔

About خاکسار

Check Also

ایران کا فلسطینی مزاحمت کے مختلف ذرائع کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے اسماعیل ہنیہ سے ملاقات میں کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے